گلبرگہ14؍اپریل(اعتماد نیوز):گلبرگہ شہر اور تعلقہ جات میں
موجودATMمیںISS-SDBکمپنیاں رقم بھرنے کا کام کیا کرتی ہیں ۔ آئی ایس ایس ،
بی ڈی ایم میں رقم بھرنے پر معمور کسٹوڈینس سنیل وسنت راؤ پاٹل، نتیش لکشمن
ساگر، سنکپا راشیور، پانڈورنگ ریڈی نے شہر اور ضلع کے مختلف اے ٹی ایم
سنٹرس سے اب تک 52لاکھ روپئے تک نکالے ہیں ۔ ان چاروں ملزموں کے خلاف کمپنی
نے3-4-2015کو پولیس میں شکایت درج
کروائی تھی جس کے بعد سے ہی پولیس ان کی
تلاشی مہم میں تیزی لائی تھی ۔ ان چاروں ملزموں کے پاس سے ایک کروڑ 24لاکھ
روپئے مالیت کے روپئے ، زیورات اور گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں ۔ایس پی گلبرگہ
امیت سنگھ، ایڈیشنل ایس پی بی مہانتیش، ڈی ایس پی ایم نندگاؤں کی رہنمائی
میں برہم پور پولیس اسٹیشن اور اشوک نگر پولیس اسٹیشن کے مشترکہ اپریشن کے
بعد ان چاروں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ (تصویر منسلک ہے )